ان دنوں کیوں آگ لگی ہوئی ہے ؟؟.........Amjad Islam Amjad.

Published on by KHAWAJA UMER FAROOQ



ان دنوں کیوں آگ لگی ہوئی ہے ؟؟

---- رات کیوں ہو گئی ؟----

میرے شہروں کو کس کی نظر لگ گئی
میری گلیوں کی رونق کہاں کھو گئی ؟
روشنی بجھہ گئی ، آگہی سو گئی
ہم تو نکلے تھے ہاتھوں میں سورج لئے
رات کیوں ہو گئی ؟
...
رات کیوں ہو گئی طالبان سحر
ہم سے کیوں روشنی نے یہ پردہ کیا ؟
کیوں اندھیروں نے رستوں پہ سایہ کیا ؟
آؤ سوچیں ذرا
ہم بھی سوچیں ذرا تم بھی سوچو ذرا
آگہی سے پرے روشنی کے بنا
جتنے امکان ہیں سارے مر جائیں گے
جو بھی تخلیق ہے وہ بکھر جائے گی
زندگی اپنے چہرے سے ڈر جائے گی

طالبان سحر آؤ سوچیں ذرا
آؤ دیکھیں ذرا
آرزو کے ستاروں سے دمکا ہوا
پرچم روشنی کس طرح پھٹ گیا
"کون سا موڑ ہم سے غلط کٹ گیا "
پھول رت میں خزاں کس طرح چھا گئی ؟
ہم تو نکلے تھے ہاتھوں میں سورج لئے

" رات کیوں ہو گئی "

Enhanced by Zemanta

Comment on this post