فرعون ان کو میں خدا کہہ دوں یہ مشکل ہے

Published on by KHAWAJA UMER FAROOQ




جو ہوں فرعون ان کو میں خدا کہہ دوں یہ مشکل ہے
جو ہوں دجال ان کو میں انبیاء کہہ دوں یہ مشکل ہے

مجھے زنجیر پہنا دو، مجھے سولی پہ لٹکا دومگر
میں رہزنوں کو رہنما کہہ دوں یہ مشکل ہے...

جو طوفاں کی خبر سن کر لرزتے ہیں کناروں پر
میں ایسے بزدلوں کو ناخدا کہہ دوں یہ مشکل ہے

قبا پوشی کے پردے میں جو عیاشی کے رسیا ہیں
میں ایسوں کو شیوخ و صُوفیاء کہہ دوں یہ مشکل ہے

خدا مشکل میں خود مشکل کشا ہے اپنے بندوں کا
کسی مشکل میں اُن کو مشکل کشا کہہ دوں یہ مشکل ہے

Enhanced by Zemanta

Published on Facebook, Urdu poetry, Urdu

Comment on this post