اونچے اونچے ناموں کی تختیاں جلا دینا..........منظر بھوپالی November 19 2013 اونچے اونچے ناموں کی تختیاں جلا دیناظلم کرنے والوں کی وردیاں جلا دیناان سے پوچھیے جن کی کائنات جلتی ہےدیکھنے میں آساں ہے بستیاں جلا دینادربدر بھٹکنا کیا دفتروں کے جنگل میںبیلچے اٹھا لینا، ڈگریاں جلا دیناموت سے جو ڈر جاؤ زندگی نہیں ملتیجنگ جیتنا چاہو تو کشتیاں جلا دیناپھر بہو جلانے کا حق تمہیں پہنچتا ہےپہلے اپنے آنگن میں بیٹیاں جلا دیناظلم کے اندھیروں سے تم نہ ہارنا منظرجب چراغ بجھ جائے، انگلیاں جلا دینا Tag(s) : #Urdu poetry, #Urdu, #Pakistan, #Urdu Literature