Overblog
Edit post Follow this blog Administration + Create my blog




ہم لوگ اقراری مجرم ہیں
ہم لوگ اقراری مجرم ہیں
سن ائے جباری مجرم ہیں
حق گوئی بھی ہے جرم کوئی
توپھر ہم ہاری مجرم ہیں...
سن ہم سے دورطاغوتی، طاغوتوں سے بیزار ہیں ہم
جب نگری اندھی نگری ہے، تو اےراجہ غدار ہیں ہم
انگریز کے ترکے میں جو ملا، اس مذہب کے ہم باغی ہیں
اس جرم پہ جو دی جائے سزا، سہنے کے لیے تیار ہیں ہم
ہم لوگ اقراری مجرم ہیں
ہم لوگ اقراری مجرم ہیں
سن ائے جباری مجرم ہیں
حق گوئی بھی ہے جرم کوئی
توپھر ہم ہاری مجرم ہیں
چمگاڈر جس سے چڑھتے ہیں،اس صبح کا آغازہیں ہم
اندھیرے جس کے دشمن ہیں اس سورج کا اک راز ہیں ہم
ائے قبر ماضی کے مردوں،مستقبل کی اک لہر ہیں ہم
محکومی کی اولاد ہو تم آزادی کی آواز ہیں ہم

Tag(s) : #Revolutionary Poetry, #Urdu poetry, #Urdu Ghazal, #Urdu
Share this post
Repost0
To be informed of the latest articles, subscribe: