Overblog
Edit post Follow this blog Administration + Create my blog



پھر لوٹا ہے خورشیدِ جہانتاب سفر سے...
پھر نورِ سحر دست و گریباں ہے سحر سے

پھر آگ بھڑکنے لگی ہر سازِ طرب میں
پھر شعلے لپکنے لگے ہر دیدۂ تر سے

پھر نکلا ہے دیوانہ کوئی پھونک کے گھر کو
کچھ کہتی ہے ہر راہ ہر اک راہگزر سے

وہ رنگ ہے امسال گلستاں کی فضا کا
اوجھل ہوئی دیوارِ قفس حدِ نظر سے

ساغر تو کھنکتے ہیں شراب آئے نہ آئے
بادل تو گرجتے ہیں گھٹا برسے نہ برسے

پا پوش کی کیا فکر ہے، دستار سنبھالو
پایاب ہے جو موج گزر جائے گی سر س

فیض احمد فیض

Tag(s) : #Urdu poetry, #Urdu, #Faiz Ahmad Faiz, #Urdu Literature
Share this post
Repost0
To be informed of the latest articles, subscribe: