Overblog
Edit post Follow this blog Administration + Create my blog



یہ لٹــیرے، یہ چور کــیا جانیں
رہبری عشق ہے، مذاق نہیں
________________________
شاعری عشق ہے، مذاق نہیں
آگہی عشق ہے، مذاق نہیں ...

زندہ رہنا بھی اک عبادت ہے
زندگی عشق ہے، مذاق نہیں

کتنا آسان ہے خدا ہونا
بندگی عشق ہے، مذاق نہیں

اب فرشتوں کو کون سمجھائے
آدمی عشق ہے، مذاق نہیں

برف جیسے یہ لوگ کیا جانیں
شعلگی عشق ہے، مذاق نہیں

یہ بڑھاپا بھی اب غنیمت ہے
آخری عشق ہے، مذاق نہیں

کور باطن کو کیا دکھائی دے
روشنی عشق ہے، مذاق نہیں

جھوٹ اک مسخرہ ہے سرکس کا
راستی عشق ہے، مذاق نہیں

یہ لٹیرے، یہ چور کیا جانیں
رہبری عشق ہے، مذاق نہیں

شیش صدیوں کے بعد مِلتا ہے
ناگنی عشق ہے، مذاق نہیں

( نصیر احمد ناصر )

Enhanced by Zemanta
Tag(s) : #Great Poets, #Allah, #Asia, #Urdu poetry, #Pakistan
Share this post
Repost0
To be informed of the latest articles, subscribe: